5 مارچ، 2016، 1:04 AM

یوکرائن اور روس کا مشرقی یوکرائن میں انتخابات پر اتفاق

یوکرائن اور روس کا مشرقی یوکرائن میں انتخابات پر اتفاق

فرانسیسی وزیر خارجہ جین مارک ارویٹ نے کہا ہے کہ یوکرائن، روس، جرمنی اور فرانس نےمشرقی یو کرائن میں جولائی کے آخر تک انتخابات کرانے پر اتفاق کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانسیسی وزیر خارجہ جین مارک ارویٹ نے کہا ہے کہ یوکرائن، روس، جرمنی اور فرانس نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ مشرقی یو کرائن میں جولائی کے آخر تک انتخابات منعقد ہونے چاہییں۔
اطلاعات کے مطابق فرانسیسی وزیر خارجہ جین مارک اروئیٹ نے بتایا کہ یوکرائن، روس، جرمنی اور فرانس کے وزراءخارجہ نے مشرقی یوکرائن میں جولائی کے آخر تک انتخابات کے انعقاد پر اتفاق کیا ہے اور ہم نے اس ضمن میں انتخابی قانون منظور کرنے کی اہمیت پرزور دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چاروں وزراء خارجہ نے ان تمام قیدیوں اور غیر قانونی طور پر گرفتار کئے گئے افراد کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا ہے جن کو 30 اپریل سے لے کر اب تک گرفتار کیا گیا ہے۔

News ID 1862296

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha