8 فروری، 2016، 12:29 PM

پی آئی اے کی نجکاری نہیں بلکہ تباہ کاری کی جارہی ہے

پی آئی اے کی نجکاری نہیں  بلکہ تباہ کاری کی جارہی ہے

پاکستان میں متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں بلکہ تباہ کاری کی جارہی ہے اور ہم حکوت کودونوں میں فرق سمجھائیں گے اگر ملازمین کا روزگار نہیں بچے گا تو جمہوریت بھی نہیں بچے گی ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں  بلکہ تباہ کاری کی جارہی ہے اور ہم حکوت کودونوں میں فرق سمجھائیں گے ۔ پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پی آئی اے ہماری شناخت اور دنیا بھر میں ہمارا  سفیر اورعوامی ادارہ ہے، یہ کسی کے باپ کی جاگیر نہیں ۔ ذاتی مفادات پر قومی ائر لائن کو قربان نہیں ہونے دیا جائے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے 38 جہازوں کا نام نہیں بلکہ چودہ ہزار ملازمین کی عزت نفس کا نام ہے عام آدمی کے گھر کا چولہا بند کرنا کہاں کا انصاف ہے جب ملازمین کے بنیادی حقوق کو سلب کردیا جائے تو پھر کسی بھی ادارے میں بہتری کی توقع نہیں رکھی جاسکتی ، اگر ملازمین کا روزگار نہیں بچے گا تو جمہوریت بھی نہیں بچے گی ۔

ڈاکٹرفاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہم ثالثی بننے کو تیار ہیں ہمارا فرض بنتا ہے کہ حکومت کو سمجھائیں نجکاری کیا ہے اور تباہ کاری کیا ہے،جدہ میں حکمرانوں کی اسٹیل مل چل رہی ہے اور اب وہ پاکستان میں بھی اپنی ائیر لائن چلانا چاہتے ہیں، کشمیر کا فیصلہ اگر کشمیری کریں گے تو پی آئی اے کا فیصلہ بھی اس کے ملازمین ہی کریں گے۔ رہنما ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ کراچی شہر اور اس شہر کی سب بڑی جماعت اب پی آئی اے کے ساتھ ہے، اور ہم ملازمین کے تمام آئینی ، قانونی حقوق کے لئے ان کے ساتھ ہیں۔

News ID 1861668

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha