7 فروری، 2016، 2:25 PM

اقوام متحدہ کا شمالی کوریا کے بارے میں ہنگامی اجلاس

اقوام متحدہ کا شمالی کوریا کے بارے میں ہنگامی اجلاس

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کی جانب سے خلا میں راکٹ چھوڑنے پر امریکہ ، جاپان اور جنوبی کوریا کی درخواست پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کی جانب سے خلا میں راکٹ چھوڑنے پر امریکہ ، جاپان اور جنوبی کوریا کی درخواست پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ امریکی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے خلا میں راکٹ چھوڑنے پر 15 رکنی سلامتی کونسل کا ان کیمرا اجلاس بلایا گیا ہے ۔ سلامتی کونسل کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ امریکہ ، جاپان اور جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کی جانب سے لانگ رینج راکٹ خلا میں چھوڑنے پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کی درخواست کی ۔ شمالی کوریا کی جانب سے چھوڑا گیا سیٹلائٹ والا راکٹ اقوام متحدہ کی پابندیوں کے برخلاف بیلسٹک ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔پچھلے ماہ نیوکلیئر ٹیسٹ کے بعد امریکہ اور چین‘ اقوام متحدہ کی طرف سے شمالی کوریا پر مزید پابندیوں کے بارے میں مذاکرات کررہے ہیں۔
اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون نے ایٹمی دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے شمالی کوریا کو اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنے کیلئے کہا ہے۔

News ID 1861650

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha