30 جنوری، 2016، 1:25 PM

شام کے بحران کے بارے میں کیری اور لاوروف کی گفتگو

شام کے بحران کے بارے میں کیری اور لاوروف کی گفتگو

شام کے بحران کے بارے میں روس اور امریکہ کے وزراء خارجہ لاوروف اور جان کیری نے بات چیت اور تبادلہ خیال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جرمن ریڈیو کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے بحران کے بارے میں روس اور امریکہ کے وزراء خارجہ لاوروف اور جان کیری نے بات چیت اور تبادلہ خیال کیا ہے۔ روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ روس اور امریکہ کے وزراء خارجہ نے شام کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے اسٹیفن دی مسٹورا کی جنیوا مذاکرات کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ روسی وزیر خارجہ نے شامی حکومت کے مخالفین کی پیشگی شرائط کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے بارے میں جنیوا مذاکرات میں دہشت گردوں کو شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس نے کہا کہ شام کے مستقل کے بارے میں دہشت گردوں کا کوئی مقام نہیں ۔ شام کے مستقبل کا فیصلہ شامی عوام کے ہاتھ میں ہے۔

News ID 1861454

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha