17 جنوری، 2016، 7:45 PM

داعش نے شام میں 300 افراد کے سرکاٹ دیئے

داعش نے شام میں 300 افراد کے سرکاٹ دیئے

شام اور عراق میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے شامی شہر دیرالزور میں متعدد مقامات پر حملے کر کے 35 فوجیوں سمیت 300 سے زائد افراد کے سرکاٹ دیئے ہیں جب کہ 400 افراد کو یرغمال بنالیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام اور عراق میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے شامی شہر دیرالزور میں متعدد مقامات پر حملے کر کے 35 فوجیوں سمیت 300 سے زائد افراد کے سرکاٹ دیئے ہیں جب کہ 400 افراد کو یرغمال بنالیا ہے۔اطلاعات کے مطابق عالمی دہشت گرد تنظیم داعش نے شام کے مشرقی شہر دیر الزور میں 2 مختلف مقامات پر حملے کر کے 35 شامی فوجیوں اور 250 سے زائد عام شہری کے سرکاٹ دیئے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے داعش کے حملے میں فوجیوں اور عام شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش نے شہر کے 60 فیصد حصے پر قبضہ کر لیا ہے، اس کے علاوہ داعش دہشت گردوں نے 400 افراد کو یرغمال بھی بنالیا ہے۔شام میں حقوق انسانی کے لئے کام کرنے والی برطانوی تنظیم کا کہنا ہے کہ داعش کے حملے میں ہلاک ہونے والوں میں بڑی تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے۔ تنظیم کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ داعش کی جانب سے خون ریزری کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کو سعودی عرب اور خلیجی عرب ریاستوں سے بڑے پیمانے پر امداد ملتی ہے۔

News ID 1861135

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha