مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے شہر حمص میں 2 بم دھماکوں کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک جب کہ 90 سے زائد زخمی ہوگئےہیں۔جن میں سے بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ حکام کے مطابق دونوں دھماکے شہر کے مصروف علاقوں میں ہوئے جن میں پہلا دھماکہ پلانٹڈ تھا جس میں دھماکہ خیز مواد کار میں نصب کیا گیا جب کہ دوسرا دھماکہ خودکش تھا۔دھماکوں کی ذمہ داری داعش دہشت گردوں نے قبول کرلی ہے۔ شام میں صدر بشار اسد کی حکومت کو گرانے کے لئے سعودی عرب، ترکی، اسرائیل اور قطر نے امریکہ کی سرپرستی میں دہشت گردوں سے بھر پور استفادہ کیا لیکن انھیں آج پانچ سال گزرنے کے بعد زبردست شکست کا سامنا ہے شامی عوام کی تباہی اور انھیں دربدر اور ویران کرنے میں مذکورہ ممالک نے اہم کردار ادا کیا۔
شام کے شہر حمص میں 2 بم دھماکوں کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک جب کہ 90 سے زائد زخمی ہوگئےہیں۔
News ID 1860655
آپ کا تبصرہ