5 دسمبر، 2015، 5:15 PM

امریکہ میں عوامی مقامات پر فائرنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات

امریکہ میں عوامی مقامات پر فائرنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات

امریکہ میں ایک سال کے دوران عوامی مقامات پر فائرنگ کے ساڑھے تین سو واقعات پیش آچکے ہیں جب کہ بیشتر واقعات میں امریکی شہری ملوث تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں ایک سال کے دوران عوامی مقامات پر فائرنگ کے ساڑھے تین سو واقعات پیش آچکے ہیں جب کہ بیشتر واقعات میں امریکی شہری ملوث تھے۔ فائرنگ کے واقعات بڑھنے کی وجہ سے اسلحے کی فروخت پر پابندی لگانے کے مطالبے میں شدت آتی جارہی ہے۔  تیس مارچ کو بھارتی نژاد سدھیر کھمتکار نے اپنی بیوی اور دو بیٹوں کو مار کر خودکشی کر لی،سولہ جولائی کو یوسف عبدالعزیز نامی شخص نے فائرنگ کر کے پانچ افراد کو قتل اور تین کو زخمی کر دیا۔ دو دسمبر کو سین برنارڈینو کا واقعہ پیش آیا جس میں سید فاروق اور تاشفین ملک کو ملوث بتایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس سال فائرنگ کے 353 واقعات میں سے 351 میں نامعلوم افراد یا خود امریکی شہری ملوث رہے ہیں۔

News ID 1860070

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha