4 دسمبر، 2015، 6:01 PM

پاکستان کے ساتھ مسائل پرامن انداز میں حل کرنا چاہتے ہیں، بھارت

پاکستان کے ساتھ مسائل پرامن انداز میں حل کرنا چاہتے ہیں، بھارت

بھارت نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ تمام تصفیہ طلب مسائل دوطرفہ طورپر اور پرامن انداز میں حل کرنے کیلئے تیار ہے تاہم بات چیت کیلئے ساز گار ماحول ضروری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ تمام تصفیہ طلب مسائل دوطرفہ طورپر اور پرامن انداز میں حل کرنے کیلئے تیار ہے تاہم بات چیت کیلئے ساز گار ماحول ضروری ہے۔ بھارتی وزیر مملکت برائے خارجہ امور وی کے سنگھ نے صحافیوں سے گفتگو میں روایتی الزامات دہراتے ہوئے کہاکہ اگرچہ بھارت پاکستان کے ساتھ تمام تصفیہ طلب مسائل دوطرفہ اور پرامن ذرائع سے حل کرنا چاہتا ہے تاہم پاکستان کی طرف سے دہشت گردوں کی مسلسل حمایت بات چیت کیلئے ساز گار ماحول کے قیام میں رکاوٹ ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے پاکستان کی طرف سے اپنی ایٹمی صلاحیتوں کو بڑھانے سے متعلق رپورٹس کا نوٹس لیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کم سے کم ایٹمی صلاحیت برقرار رکھنے سمیت اپنی قومی سلامتی کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔

News ID 1860051

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha