30 نومبر، 2015، 5:12 PM

سوڈانی صدر متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر

سوڈانی صدر متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر

سوڈان کے صدر محمد عمر البشیر متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر ابو ظہبی پہنچ گئے جہاں انہوں نے اماراتی حکام سے ملاقات کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سوڈان کے صدر محمد عمر البشیر متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر ابو ظہبی پہنچ گئے جہاں انہوں نے اماراتی حکام سے ملاقات کی ہے۔ سوڈانی صدر نے ابوظہبی میں امارات کے ولی عہد  اور مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر ان چیف الشیخ محمد بن زاید آل نھیان سے ملاقات کی۔ دونوں رہ نماﺅں کے درمیان ملاقات میں اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہ نماﺅں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کے دوران دو طرفہ اقتصادی تعاون بڑھانے سمیت دیگر اہم موضوعات پربھی بات چیت کی گئی۔  ملاقات میں اماراتی ولی عہد نے سوڈان کی جانب سے یمن میں اپنے فوجی د ستے مہیا کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور خرطوم کی یمن کے حوالے سے مساعی کی تحسین کی۔ یاد رہے کہ سعودی عرب نے یمن کی عوامی تحریک پر حملے کیلیے سوڈان اور کولمبیا سے کرایہ کی فوج طلب کی ہے۔

News ID 1859962

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha