4 دسمبر، 2015، 11:20 PM

سوڈان کا مزید 1500 فوجی یمن بھیجنے کا اعلان

سوڈان کا مزید 1500 فوجی یمن بھیجنے کا اعلان

سوڈان کے صدر محمد عمر البشیر نے یمن میں مزید ڈیڑھ ہزار تازہ دم فوجی یمن روانہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سوڈان کے صدر محمد عمر البشیر نے یمن میں مزید ڈیڑھ ہزار تازہ دم فوجی یمن روانہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یمن میں ایک سوڈانی سپاہی کے مارے جانے کے بعدعرب ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صدر البشیر نے کہا کہ خرطوم یمن میں اپنے ڈیڑھ ہزار اہلکار جلد ہی روانہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ صدرعمر البشیر نے کہا کہ انہیں اپنے سپاہی کی موت پر کوئی دکھ نہیں۔ ان کا اصل مقصد یمن میں سعودی عرب کی قیادت میں جاری آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچانا ہے۔ اس کے لیے جس طرح کی قربانی دینا پڑی اس سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ ایران سے تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے عمر البشیر نے الزام لگایا ہے کہ ایران نے عرب ممالک میں کشیدگی کو ہوا دینے کی کوشش کی ہے۔ خرطوم نے اپنے ہاں ایران کی ثقافتی مداخلت پر پابندی عاید کرتی ہے تاہم دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات بدستور قائم ہیں۔

News ID 1860064

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha