26 نومبر، 2015، 10:17 PM

روس کے شام میں اپنے طیاروں کو بچانے کیلئے انتظامات مکمل

روس کے شام میں اپنے طیاروں کو بچانے کیلئے انتظامات مکمل

روس نے مشرق وسطیٰ کے بگڑتے ہوئے حالات اور اپنے طیاروں کو نشانہ بنائے جانے کے بعد حفاظتی اقدامات مکمل کرلیے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس نے مشرق وسطیٰ کے بگڑتے ہوئے حالات اور اپنے طیاروں کو نشانہ بنائے جانے کے بعد حفاظتی اقدامات مکمل کرلیے ہیں۔ روسی میڈیا کے مطابق وزارت دفاع میں ایک میٹنگ کے دوران وزیردفاع نے کہاہے کہ روسی ایئرفورس کے بیس جلدہی ایس 400 میزائل سسٹم سے لیس کیاجائے گا۔ وزارت دفاع نے اعلان کیاہے کہ ترکی کی طرف سے ایس یو24بمبارطیارے کی تباہی کے بعد فوری طورپر تین بڑے اقدامات کیے گئے ہیں جن میں ہربمباری کے موقع پر لڑاکا طیاروں کی حفاظت، لٹاکیا کے ساحل پر گائیڈڈ کروز میزائل کی تعیناتی اور ترکی کے ساتھ فوجی سطح پر ہرطرح کے تعلقات کا خاتمہ ہے۔ یادرہے کہ 24نومبر کو ترکی نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر روس کا بمبارطیارہ مارگرایاتھا جس کے نتیجے میں ایک پائلٹ ہلاک اور دوسرے کو ریسکیو کرکے روسی فورسز نے شام میں موجود اپنے ایئربیس پر منتقل کردیا۔

News ID 1859873

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha