مہر خبررساں ایجنسی نے شنہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی کوریا کی صدر پارک گیون ہئی نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا شمالی کوریا کے ساتھ ہر قسم کے مکالمے کے لئے تیار ہے۔ جنوبی کوریا کی صدر کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے جوہری مسئلے کے حل میں پیش رفت اور دونوں کوریائی ریاستوں کے درمیان تعلقات میں بہتری کے امکان کے پیش نظر جنوبی اور شمالی کوریا کے درمیان مذاکرات نہ کرنے کی کوئی وجہ نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات تب ممکن ہوں گے جب شمالی کوریا سنجیدہ مکالمے کے لئے آمادگی ظاہر کرے گا۔ ضروری ہے کہ شمالی کوریا کھلے پن اور اپنے وعدے نبھانے کے عزم کا مظاہرہ کرے۔
جنوبی کوریا کی صدر پارک گیون ہئی نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا شمالی کوریا کے ساتھ ہر قسم کے مکالمے کے لئے تیار ہے۔
News ID 1859571
آپ کا تبصرہ