مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے لندن پہنچنے پرانسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشل نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم کے اعزاز میں ریڈ کارپٹ نہ بچھایا جائے بلکہ سرخ جھنڈ لہرائے جائیں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والوں کو کام کرنے سے روکا جا رہا ہے اور ان کے فنڈز بھی روکے جارہے ہیں اس لیے نریندر مودی کی آمد پر سرخ کارپٹ بچھانے کے بجائے ان کے خلاف سرخ جھنڈے لہرائے جائیں۔ برطانیہ میں تنظیم کے سربراہ ایلن ہوگارتھ کا کہنا ہے کہ بھارت میں انسانی حقوق کی تنظیموں کے کام کے راستے میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں اور ان پر ملک کے خلاف کام کرنے کے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان حالات کو سامنے رکھ کر برطانیہ آمد پر نریندر مودی کی آمد پر سرخ جھنڈے لہرائے جائیں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ بھارت میں اب تک 10 ہزار انسانی حقوق کی تنظیمیں غیر رجسٹر کردی گئی ہیں تاکہ انہیں بیرونی فنڈنگ سے روکا جا سکے۔ ہوگراتھ نے برطانوی وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خود مودی سے اس پر بات کریں اور وہاں انسانی حقوق کی تنظیموں کو کام کرنے دیا جائے۔
بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے لندن پہنچنے پرانسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشل نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم کے اعزاز میں ریڈ کارپٹ نہ بچھایا جائے بلکہ سرخ جھنڈ لہرائے جائیں۔
News ID 1859568
آپ کا تبصرہ