مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے صدر بشار اسد نے عمان کے وزیر خارجہ بن علوی سے ملاقات میں کہا کہ شام کے بحران کے پرامن سیاسی حل کے لئے دہشتگردوں کو ختم کرنا ضروری ہے۔ صدر بشار اسد نے اس ملاقات میں کہا کہ شام میں دہشت گردوں کی نابودی، بحران کے حل کے لئے سیاسی عمل کے آغاز میں موثر واقع ہوگی۔ انھوں نے شام کے بحران کے تعلق سے مسقط کے موقف کو قابل تعریف بتایا اور شام کے عوام کی مدد کے لئے عمان کی صادقانہ کوششوں کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ مسقط کی کوششیں دہشت گردوں کے مقابلے میں شام کے عوام کے دفاع اور اس ملک کی ارضی سالمیت کے تحفظ کے حق میں ہیں۔ عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی نے اس ملاقات میں کہا کہ ان کا ملک شام میں امن واستحکام اور اس کی ارضی سالمیت کا تحفظ چاہتا ہے اور شام کے بحران کے پر امن حل کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
شام کے صدر بشار اسد نے عمان کے وزیر خارجہ بن علوی سے ملاقات میں کہا کہ شام کے بحران کے پرامن سیاسی حل کے لئے دہشتگردوں کو ختم کرنا ضروری ہے۔
News ID 1859234
آپ کا تبصرہ