27 اکتوبر، 2015، 5:34 PM

افغانستان سے پاکستانی چیک پوسٹ پر حملہ،7 پاکستانی اہلکار ہلاک

افغانستان سے پاکستانی چیک پوسٹ پر حملہ،7 پاکستانی اہلکار ہلاک

پاک افغان سرحد پر شدت پسندوں کے ایک حملے میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے 7 اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاک افغان سرحد پر شدت پسندوں کے ایک حملے میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے 7 اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جنوبی وزیرستان میں شمال مشرقی جانب واقعہ انگوراڈا کے قریب ایف سی کی چیک پوسٹ پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 7 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ واضح رہے کہ رواں سال یکم جولائی کو بھی افغان حدود سے انگوراڈا کے مقام پر پاکستانی حدود میں فائرنگ اور راکٹ حملے کئے گئے جس کے نتیجے میں پاکستانی فوج کے 2 اہلکار شدید زخمی ہوگئے تھے۔

News ID 1859150

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha