مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں اور اپاچی ہیلی کاپٹروں نے بحیرہ احمر میں یمن کے دو جزیروں عقبان اور کدمان پر شدید بمباری کی ہے جس کی وجہ سے ایک سو پندرہ عام شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے عام شہریوں کو نشانہ بنانے کے بعد طبی امداد کے ان دستوں پر بھی بمباری کردی جو زخمیوں کو بچانے کی کوشش کررہے تھے ۔ یمن کے المسیرہ ٹی وی کے مطابق صوبہ حدید کے مذکورہ دونوں جزیروں پر سعودی اتحاد کےجنگی طیاروں اور اپاچی ہیلی کاپٹروں نے پچیس بار بمباری کی ہے۔ المیادین ٹی وی نے بتایا ہے کہ سعودی اتحاد کے بمبار طیاروں نے سنیچر کو دارالحکومت صنعا کےعلاقے بنی حشیش پر بھی بمباری کی ہے۔ اس بمباری میں کم سے کم تین عام شہریوں کے شہید ہونے کی اطلاع ہے۔ سعودی جنگی طیاروں نے اسی طرح صوبہ حجہ کے قصبے حیران کے ایک بازار پر بمباری کردی جس میں درجنوں عام شہریوں کے شہید اور زخمی ہونے کی خبر ہے۔اس حملے میں کئی تجارتی مراکز تباہ ہوگئے ۔ سعودی جنگی طیارے اس سے پہلے حرض، میدی ، مزرق، مثلث اور خمیس کے بازاروں پر بھی بمباری کرچکے ہیں۔
سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں اور اپاچی ہیلی کاپٹروں نے بحیرہ احمر میں یمن کے دو جزیروں عقبان اور کدمان پر شدید بمباری کی ہے جس کی وجہ سے ایک سو پندرہ عام شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔
News ID 1859090
آپ کا تبصرہ