14 اکتوبر، 2015، 1:39 PM

ڈیموکریٹک پارٹی کےصدارتی امیدواروں میں ہیلری کلنٹن کا پلڑا بھاری

ڈیموکریٹک پارٹی کےصدارتی امیدواروں میں ہیلری کلنٹن کا پلڑا بھاری

امریکہ میں نومبر 2016 کے صدراتی انتخاب کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کی نامزدگی حاصل کرنے کے خواہشمند امیدواروں کے درمیان مناظرہ ہوا ،جس میں سینیٹر ہیلری کلنٹن کا پلڑا بھاری رہا ۔

مہر خبررسان ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں نومبر 2016 کے صدراتی انتخاب کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کی نامزدگی حاصل کرنے کے خواہشمند امیدواروں کے درمیان مناظرہ ہوا ،جس میں سینیٹر ہیلری کلنٹن کا پلڑا بھاری رہا ۔ سلسلہ وار مباحثو ں کا پہلا دور لاس ویگاس میں منقعد ہوا، جس میں بڑی تعداد میں ڈیموکریٹک رہنما اور حامی شریک ہوئے ،ہیلری کلنٹن کے علاوہ جن 4 مزید امیدواروں نے مباحثے میں حصہ لیا ان میں ورمونٹ سے برنی سینڈرز، میری لینڈ کے گورنر مارٹن او مائلی، ورجینیا کے سابق سینیٹر جم ویب اور روڈ آئی لینڈ کے سینیٹر لنکن چیفی شامل تھے ۔
اس موقع پر ہیلری چاروں مخالف امیدواروں پر بھاری ثابت ہوئیں،انہوں نے مخالفین کے سوالوں کے صاف اور شفاف  جوابات دئیے ۔ ان کا کہناتھا کہ متوسط طبقے کی مراعات میں اضافہ انکی اولین ترجیحات میں شامل ہوگا،بڑے نازک دورے میں وزیر خارجہ کے فرائض انجام دے چکی ہوں ،کس سے کیسے نمٹنا ہے خوب جانتی ہوں۔
حالیہ جائزوں کے مطابق ہلیری کلنٹن 40 فیصد سے زائد حمایت کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔ ان کے بعد ورمونٹ سے برنی سینڈرز ہیں جنہیں 25 فیصد ووٹروں کی حمایت حاصل ہے ۔

News ID 1858856

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha