12 اکتوبر، 2015، 12:10 PM

صدر حسن روحانی ساری پہنچ گئے

صدر حسن روحانی ساری پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی بائیسویں صوبائی دورے پر صوبہ مازندران کے شہر ساری پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی بائیسویں صوبائی دورے پر صوبہ مازندران کے شہر ساری پہنچ گئے ہیں۔ ساری کے ایئر پورٹ پر گورنر اور صوبہ میں ولی فقیہ کے نمائندے نے صدر حسن روحانی کا استقبال کیا ۔ صدر حسن روحانی صوبہ کے علماء، دانشوروں ، شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات اور عوام کے ایک عظيم الشان اجتماع سے خطاب کریں گے۔ صدر حسن روحانی اس سفر میں عوامی مشکلات کو دور کرنے اور ترقیاتی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے بارے میں صوبائی حکام سے گفتگو اور تبادلہ خیال کریں گے۔

News ID 1858800

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha