4 اکتوبر، 2015، 11:43 AM

تہران میں منی کے شہداء کی تشییع جنازہ کا آغاز

تہران میں منی کے شہداء کی تشییع جنازہ کا آغاز

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں منی میں شہید ہونے والے ایرانی حجاج کرام کے جنازوں کی تشییع کا آغاز ہوگیا ہے ایران کے 465 شہداء میں سے 104 کی لاشیں کل تہران پہنچیں جن کے استقبال میں تینوں قوا کے سربراہان موجود تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں منی میں شہید ہونے والے ایرانی حجاج کرام کے جنازوں کی تشییع کا آغاز ہوگیا ہے ایران کے 465 شہداء میں سے 104 کی لاشیں کل تہران پہنچیں جن کے استقبال میں تینوں قوا کے سربراہان موجود تھے۔ تہران یونیورسٹی میں  شہداء کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں اعلی سول اور فوجی حکام کے علاوہ لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی۔ 104 شہداء میں 7 کا تعلق تہران سے ہے جبکہ باقی دوسرے 16 صوبوں سےمتعلق ہیں۔اطلاعات کے مطابق آج صبح بھی 114 ایرانی شہیدوں کے جنازے تہران پہنچ گئے ہیں۔ سعودی عرب نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے شدید انتباہ کے بعد ایرانی حکام اور حجاج کے ساتھ قریبی تعاون شروع کردیا ہے۔

News ID 1858601

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha