مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبرساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی صدر محمود عباس کی موجودگی میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر پر پہلی بار فلسطینی پرچم لہرا دیا گیا ہے۔ فلسطینی صدر محمود عباس کا کہنا ہے کہ فلسطین اب اسرائیل کے ساتھ اوسلو امن معاہدے پر عمل درآمد کا پابند نہیں ہے ۔
نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرکی عمارت میں پہلی مرتبہ باقاعدہ طور پر فلسطینی پرچم لہرا دیا گیا۔ اس خصوصی تقریب میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون اور فلسطینی صدر محمود عباس بھی شریک ہوئے ۔
اس سے قبل جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی صدر محمود عباس نے اوسلو امن معاہدے کی خلاف ورزیوں پر اسرائیل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔اوسلو امن معاہدے سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ فلسطینی اب اسرائیل کے ساتھ اس امن معاہدے پر عمل درآمد کے پابند نہیں ہیں۔
فلسطینی صدر محمود عباس کی موجودگی میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر پر پہلی بار فلسطینی پرچم لہرا دیا گیا ہے۔
News ID 1858524
آپ کا تبصرہ