20 ستمبر، 2015، 3:13 PM

کشمیر میں حریت رہنما 3سالہ بیٹے سمیت ہلاک

کشمیر میں حریت رہنما 3سالہ بیٹے سمیت ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں حریت رہنما بشیر احمد بھٹ کو ان کے 3سالہ بیٹے کے ہمراہ قتل کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیری ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام  کشمیر میں حریت رہنما بشیر احمد بھٹ کو ان کے 3سالہ بیٹے کے ہمراہ  قتل کردیا گیا ہے۔ کشمیر رہنما بشیر احمد بھٹ اور انکے تین سالہ بیٹے کو بارہ مولا کے سوپور ٹاؤن میں گھر کے باہر فائرنگ کر کےقتل کیا گیا۔ بشیر احمد اپنے بیٹے کے ہمراہ کھیلنے میں مصروف تھے کہ چند افراد نے پہلے ہینڈ گرینیڈ سے حملہ کیا اس کے بعد بشیر احمد اور ان کےبیٹے پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دونوں باپ اور بیٹا جاں بحق ہوگئے۔ ادھر اس بہمیانہ قتل کے خلاف کشمیر میں مکمل ہڑتال جاری ہے ہڑتال کی کال حریت رہنما سید علی گیلانی کی جانب سے دی گئی تھی۔ سرینگر سمیت وادی میں  بازار اور دکانیں بند اور سڑکیں سنسان ہیں ۔
 

News ID 1858273

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha