مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زير انتظام کشمیر کے ضلع بارہ مولا کے علاقےسوپور میں نصب شدہ بم دھماکے کے نتیجے میں 4 سکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق کشمیر کے ضلع بارہ مولا کے شہر سوپور کے علاقے گول مارکیٹ میں عین اس وقت دھماکہ ہوا جب شہر میں حریت رہنماؤں کی گرفتاری اور نظر بندی کے خلاف ہڑتال کی جارہی تھی۔ دھماکے میں 4 ہندوستانی فوجی ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس حکام نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع سوپور کی گول مارکیٹ میں ہونے والا دھماکہ نصب شدہ بم کے ذریعہ کیا گیا جسے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اڑایا گیا۔ حکام کے مطابق حریت رہنماؤں کی کال پر گول مارکیٹ آج مکمل طور پر بند تھی اور وہاں مظاہرہ کیا جانا تھا، احتجاجی ریلیوں اور مظاہرین کو روکنے کے لئے پولیس اور نیم فوجی دستوں کی بھاری نفری تعینات تھی۔ زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ہندوستان کے زير انتظام کشمیر کے ضلع بارہ مولا کے علاقےسوپور میں نصب شدہ بم دھماکے کے نتیجے میں 4 سکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
News ID 1877853
آپ کا تبصرہ