7 ستمبر، 2015، 12:03 PM

ہندوستان کی ایران میں سرمایہ کاری پر دلچسپی

ہندوستان کی ایران میں سرمایہ کاری پر دلچسپی

ہندوستان نے ایران کے دو علاقوں چابہار اور عسلویہ میں معدنیات اور پیٹروکیمیکل کے پراجیکٹوں میں سرمایہ لگانے پر دلچسپی کا اظہار کیا ہے-

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان نے ایران کے دو علاقوں چابہار اور عسلویہ میں معدنیات اور پیٹروکیمیکل کے پراجیکٹوں میں سرمایہ لگانے پر دلچسپی کا اظہار کیا ہے- اطلاعات کے مطابق ہندوستان نے اعلان کیا ہے کہ اس ہندوستانی کمپنیاں، ایران کی معدنیات اور پیٹروکیمیکل کے پراجیکٹوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہیں- ہندوستان اور ایران کے درمیان تجارتی معاملات کی شرح تقریبا چودہ ارب ڈالر ہے جس میں سے دس ارب ڈالرکی ایرانی مصنوعات ہندوستان کو برآمد کی جاتی ہیں جبکہ ایران، ہندوستان کو ساڑھے سات ارب ڈالر کا خام تیل بھی برآمد کرتا ہے-

News ID 1857953

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha