3 ستمبر، 2015، 12:49 AM

امیر عبداللہیان کی سید حسن نصر اللہ سے ملاقات

first
امیر عبداللہیان کی سید حسن نصر اللہ سے ملاقات

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے عربی اور افریقی امور کے ڈائریکٹر امیر عبداللہیان کے ساتھ ملاقات میں ایٹمی معاہدے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ لبنان میں اسلامی مزاحمتی تحریک اسرائیل کے ہر حملے کا منہ توڑ جوابد ینے کے لئے امادہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آئی آر آئی بی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ  نے اسلامی جمہوریہ ایران کے عربی اور افریقی امور کے ڈائریکٹر امیر عبداللہیان کے ساتھ ملاقات میں ایٹمی معاہدے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ لبنان میں اسلامی مزاحمتی تحریک اسرائیل کے ہر حملے کا منہ توڑ جواب د ینے کے لئے آمادہ ہے۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ اسرائیل خطے میں تخریبی نقش ایفا کررہا ہے اور لبنانی عوام اسرائیل کی جارحیت کا دنداں شکن جواب دینے کے لئے تیارہے۔ اس ملاقات میں حزب اللہ کے سربراہ اور امیر عبداللہیان نے علاقائی مسائل اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا نیز خطے میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرے کے بارے میں بھی بات چیت کی۔

News ID 1857851

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha