سعودی عرب کے ہوائی حملوں میں 70 یمنی شہید

گذشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان یمن پر سعودی عرب کی بربریت ، ظالمانہ اور مجرمانہ ہوائی حملوں میں 70 یمنی شہید ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان یمن پر سعودی عرب کی بربریت ، ظالمانہ اور مجرمانہ ہوائی حملوں میں 70 یمنی شہید ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق صوبہ البیضاء میں سعودی عرب کی ہوائی بمباری میں کم سے کم 40 افراد شہید ہوگئے ہیں مکیراس علاقہ میں 15 یمنی شہیدیہوئے ہیں جبکہ صنعا اور مآرب کے سرحدی علاقوں میں جھڑپ میں کم سے کم 15 افراد شہید ہوگئے ہیں۔

سعودی عرب کے جنگی جہازوں نے صعدہ میں انصار اللہ کے ایک ٹھکانے پر بھی بمباری کی ہے ۔ادھر اطلاعات کے مطابق امارات کا ڈرون طیارہ صوبہ البیضاء اور صوبہ ابین کے درمیان واقع علاقہ  مکیراس میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات بھی یمن کے خلاف سعودی امریکی شیطانی اتحاد کا حصہ ہے۔

News Code 1857665

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 5 =