مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرکراچی کے مختلف علاقوں میں انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ نے کارروائی کرکے وہابی دہشت گرد تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 10 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیاہے۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے خفیہ اطلاع پر سائٹ ایریا میں واقع ایک گھرپر چھاپا مارا۔ کارروائی کے دوران کالعدم وہابی تحریک طالبان پاکستان کے5 دہشت گردوں نعمت اللہ، عبداللہ، شیر ولی، سمیع اللہ اور سعید اللہ کو گرفتارکرلیا گیا۔ ملزمان کی نشاندہی پرکورنگی گودام چورنگی کے قریب چھاپا مار کے مزید چار دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے ، جن میں امجد خان، بلال خان، ارشد اور عمران شامل ہیں۔ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے دستی بم، اسلحہ اور بڑی تعداد میں گولیاں برآمد ہوئیں ، ملزمان بھتا خوری، اغوا برائے تاوان اور سائٹ میٹروویل اور سہراب گوٹھ کے علاقوں میں قتل کی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔ ذرائع کے مطابق وہابی دہشت گرد پاکستان میں عدم استحکام پیدا کررہے ہیں اور وہابی مدارس میں بڑی تعداد میں دہشت گردوں کی پرورش اور انھیں تربیت دی جارہی ہے۔
پاکستان کے شہرکراچی کے مختلف علاقوں میں انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ نے کارروائی کرکے وہابی دہشت گرد تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 10 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیاہے۔
News ID 1857608
آپ کا تبصرہ