20 اگست، 2015، 12:17 AM

پاکستان کا کشمیری رہنماؤں سے ملاقات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار

پاکستان کا کشمیری رہنماؤں سے ملاقات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار

ہندوستان میں متعین پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط کا کہنا ہے کہ حریت کانفرنس کشمیریوں کی اہم نمائندہ جماعت ہے اورپاکستان حریت رہنماؤں سے ہونے والی ملاقاتوں کو جاری رکھے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان میں متعین پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط کا کہنا ہے کہ حریت کانفرنس کشمیریوں کی اہم نمائندہ جماعت ہے اورپاکستان حریت رہنماؤں سے ہونے والی ملاقاتوں کو جاری رکھے گا۔

اطلاعات کے مطابق پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے علاوہ دیگر مسائل بھی پاک  ہند تعلقات متاثر کررہے ہیں جنہیں حل کرنے کی ضرورت ہے تاہم کشمیر پاکستان اور ہندوستان کے درمیان اہم معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حریت کانفرنس کشمیریوں کی اہم نمائندہ جماعت ہے اور حریت رہنماؤں سے ہمارے رابطے مددگار ثابت ہوتے ہیں، پاکستان نے حریت رہنماؤں سے متعدد ملاقاتیں کی ہیں، پاکستان یہ ملاقاتیں نہیں چھپاتا اور آئندہ بھی ان کو جاری رکھے گا۔واضح رہے کہ 23 اگست کو روس میں پاک  ہند وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی ممکنہ ملاقات سے قبل سرتاج عزیز کی حریت رہنماؤں سے ملاقات متوقع ہے۔

News ID 1857510

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha