16 اگست، 2015، 12:16 AM

کوٹلی میں ہندوستانی فوج کی فائرنگ سے 2 پاکستانی شہری ہلاک

کوٹلی میں ہندوستانی فوج کی فائرنگ سے 2 پاکستانی شہری ہلاک

ہندوستان اور پاکستان کی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جس میں نکیال سیکٹر پر فائرنگ کے تازہ واقعہ میں 2 پاکستانی شہری ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جس میں نکیال سیکٹر پر فائرنگ کے تازہ واقعہ میں 2 پاکستانی شہری ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔  آئی ایس پی آر کے مطابق ہندوستانی فورسز نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کوٹلی کے نکیال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گاؤں کینٹھی کے 2 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے تاہم پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی سے ہندوستانی بندوقیں خاموش ہوگئیں۔

News ID 1857407

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha