مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان کے وزير اعظم نواز شریف کے ساتھ دوطرفہ اور علاقائي امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ جواد ظریف پاکستان کے ایک روزہ دورے کے دوران پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کے علاوہ پاکستان کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے مشیرسرتاج عزیز ، سینیٹ کے سربراہ اور پاکستانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے ساتھ دوطرفہ ، علاقائی اور عالمی مسائل کے بارے میں گفتگو کریں گے۔ جواد ظریف پاکستان کی خارجہ پالیسی کے مشیر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایران کا ہمسایہ ،دوست اور برادر ملک ہے جس کے ایران کے ساتھ مختلف شعبوں بالخصوص ثقافتی شعبہ میں مضبوط اور مستحکم روابط ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی حکام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور علاقائی موضوعات منجملہ افغانستان اور یمن کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان کے وزير اعظم نواز شریف کے ساتھ دوطرفہ اور علاقائي امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
News ID 1857348
آپ کا تبصرہ