مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی ریاست جھارکھنڈ کے گاؤں کانجیا ماراٹولی میں کالے جاود کے الزام میں مقامی افراد نے 5 خواتین کو قتل کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق مقامی افراد نے رات گئے کچھ گھروں کے دروازے اس وقت توڑے جب خواتین سو رہیں تھیں۔ ان خواتین پر الزام لگایا گیا ہے کہ انھوں نے مقامی بچوں پر کالا جادو کیا ہے۔ڈی آئی جی رانچی، ارون کمار سنگھ کا کہنا تھا کہ ’مقامی افراد نے 40 سال کی عمر تک کی خواتین پر روایتی ہتھیاروں سے حملہ کیا اور جلانے کی کوشش بھی کی۔گاؤں کے ایک رہائشی کا کہنا تھا کہ گذشتہ چھ ماہ میں طویل علالت کے بعد چار بچے ہلاک ہوئے ہیں۔مقامی افراد کا دعویٰ تھا کہ کالا جادو کرنے والی خواتین ان کے بچوں کی موت کی ذمہ دار ہیں اور انھوں نے گاؤں کی بہتری کے لیے خواتین کو قتل کیا ہے۔واضح رہے کہ ریاست جھار کھنڈ میں گذشتہ ایک دہائی کے دوران کالے جادو کے الزام میں 1000 خواتین کو قتل کیا جاچکا ہے۔
ہندوستان کی ریاست جھارکھنڈ کے گاؤں کانجیا ماراٹولی میں کالے جاود کے الزام میں مقامی افراد نے 5 خواتین کو قتل کردیا ہے۔
News ID 1857240
آپ کا تبصرہ