مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے وزير اعظم حیدرالعبادی نے عراق کی سرزمین پر ترکی کے ہوائی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کو اگر پ ک ک پر حملے کرنے ہیں تو پھر اپنے شہروں سے شروع کرے ،ترکی کو چاہیے کہ وہ اپنے داخلی اختلافات کو حل کرنے کے لئے ہمسایہ ممالک پر حملوں سے باز رہے۔
عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ پ ک ک کے افراد عراق کی سرزمین پر نہیں بلکہ ترکی کے اندر موجود ہیں اور ترکی کو چاہیے کہ وہ اپنے شہروں میں پ ک ک کے خلاف کارروائی کرے ۔ عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ اگر ترکی دہشت گرد کے خلاف جنگ میں سنجیدہ ہے تو عراق اس کا استقبال کرتا ہے ترکی میں بڑی تعداد میں دہشت گرد موجود ہیں ترک حکومت کو چاہیے کہ وہ ان کے بارے میں فکر کرے اور انھیں شام اورعراق میں داخل ہونے کی اجازت نہ دے۔
آپ کا تبصرہ