16 جولائی، 2015، 3:21 PM

کشمیر متنازعہ علاقہ ہے

کشمیر متنازعہ علاقہ ہے

پاکستان نے کشمیر سے متعلق ہندوستانی ہائی کمشنر کے دعویٰ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے اور کسی قسم کے یکطرفہ فیصلے اس کے درجے کو تبدیل نہیں کرسکتے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے کشمیر سے متعلق ہندوستانی ہائی کمشنر کے دعویٰ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے اور کسی قسم کے یکطرفہ فیصلے اس کے درجے کو تبدیل نہیں کرسکتے۔ہندوستانی ہائی کمشنر نےدعویٰ کیا تھا کہ جموں وکشمیر کے علاقے پر پاکستان غیر قانونی طور پر اپنا تسلط قائم کیے ہوئے ہے۔

جمعرات کو ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے کہا کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) سمیت سرحدی خلاف ورزیوں اور خاص طور پر ہندوستانی جاسوس ڈرون کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ہندوستانی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ گذشتہ روز پاکستان فوج نے ہندوستانی جاسوس طیارے کو لائن آف کنٹرول کے قریب بھمبر کے علاقے میں مار گرایا تھا۔

News ID 1856661

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha