مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے ایران اورگروپ 1+5 کے درمیان ایٹمی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدے سے علاقائی امن و سلامتی پر اچھے اور مثبت اثرات پڑیں گے۔
پاکستانی وزارت خارجہ كے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں كہا گیا كہ پاكستان نے ہمیشہ یہ مؤقف اختیار كیا كہ ایران کے جوہری مسئلے كا بات چیت كے ذریعے پرامن حل نكلنا چاہیے کیونکہ كہ ایرانی جوہری معاملے سے متعلقہ اعتماد سازی كے اقدامات سے علاقائی امن وسلامتی پر اچھے اور مثبت اثرات پڑیں گے۔ادھر پاکستان کے قومی سلامتی و خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز نے کہا کہ ایران پر اقتصادی پابندیوں کے خاتمے سے ایران کو علاقائی وعالمی منڈیوں تک رسائی حاصل ہوگی جس سے پاکستان سمیت مختلف ممالک کو فائدہ ہوگا اور معاہدے سے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل میں بھی مدد ملے گی۔سرتاج عزیز نے کہا کہ اقتصادی پابندیوں کے خاتمے سے پاکستان اور ایران کی دو طرفہ تجارت میں اضافہ کرنے میں مدد ملے گی۔
آپ کا تبصرہ