مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستا ن کے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری تنازع کا معاملہ حل ہونے کے بعد پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے گا۔ پرویز رشید نے کہا کہ ملک کو درپیش توانائی کے بحران کے خاتمے کے لئے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، پاکستان تمام ترعالمی دباؤ کے باوجود اس منصوبے سے دستبردارنہیں ہوا۔ ایران اورعالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے نے پاکستان کو اس منصوبے کی تکمیل کے لئے بہترین موقع فراہم کیا ہے، جس کا بھرپورفائدہ اٹھایا جائے گا اور گیس پائپ لائن منصوبے کو تیزرفتاری سے مکمل کیا جائے گا۔ اس منصوبے سے ملک میں صنعتی ترقی اوربے روزگاری کے خاتمے میں مدد ملے گی۔
پاکستا ن کے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری تنازع کا معاملہ حل ہونے کے بعد پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے گا۔
News ID 1856740
آپ کا تبصرہ