مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپ میں ان دنوں سورج شدید گرمی برسا رہا ہے جس کے باعث وہاں گرمی کا گزشتہ 9 سالہ ریکارڈ بھی ٹوٹ چکا ہے اور درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسپین اور پرتگال کے کئی شہروں میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے جس کی وجہ سے لوگ گرمی سے بچنے کے لیے سوئمنگ پول اور سمندر کا رخ کررہے ہیں جب کہ فرانس، اٹلی، بیلجیم اور ہالینڈ میں بھی درجہ حرارت تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ برطانیہ میں بھی 2006 کے بعد سب سے زیادہ گرمی ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں درجہ حرارت میں مزید اضافے کی پیش گوئی کی ہے،
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ پر پہنچ گیا جس نے لوگوں کے ذہنوں میں 2003 کی تلخ یادیں تازہ کردیں جس میں یورپ بھر میں 15 ہزار لوگ جان کی بازی ہار گئے تھے۔ فرانس میں حکام نے عام لوگوں کے لیے خصوصی ایئر کنڈیشن کمرے کھول دیئے ہیں جہاں بالخصوص بزرگ افراد کو ٹھہرایا گیا ہے ۔
آپ کا تبصرہ