مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق صدر اورپیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے جب کہ ضروری ہےکہ تمام ادارے اپنے اختیارات کے اندر رہتے ہوئے اپنےفرائض سرانجام دیں۔ اطلاعات کےمطابق آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے اور پاکستان میں فیصلے گولی سے نہیں ووٹ کی پرچی سے کیے جائیں جب کہ ضروری ہے کہ تمام ادارے اپنے اختیارات کے اندر رہتے ہوئے فرائض سرانجام دیں۔ آصف زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو طاقت کے زور پر ایجنڈا مسلط نہیں کرنے دیں گے جب کہ سیاسی اور عسکری اتحاد نے دہشت گردی کے خلاف کامیابیاں حاصل کی ہیں اور دہشت گردوں کے خلاف جنگ اتحاد سے ہی جیتی جاسکتی ہے۔
پاکستان کے سابق صدر اورپیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے جب کہ ضروری ہےکہ تمام ادارے اپنے اختیارات کے اندر رہتے ہوئے اپنےفرائض سرانجام دیں۔
News ID 1856013
آپ کا تبصرہ