9 جون، 2015، 11:02 AM

سعودی عرب کی ایٹمی ہتھیاروں کے حصول کی کوشش

سعودی عرب کی ایٹمی ہتھیاروں کے حصول کی کوشش

لندن میں سعودی عرب کے سفیر نے کہا کہ سعودی عرب عالمی برادری کے ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے کی حمایت کرتا ہے لیکن اگر ایٹمی مذاکرات ناکام ہوگئے تو سعودی عرب ایٹمی ہتھیاروں کے حصول کی کوشش جاری رکھےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹوڈے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لندن میں سعودی عرب کے سفیرمحمد بن نواف بن عبدالعزیز آل سعود نے کہا کہ  سعودی عرب عالمی برادری کے ایران کے ساتھ  ایٹمی توافق کی حمایت کرتا ہے لیکن اگر ایٹمی مذاکرات ناکام ہوگئے تو سعودی عرب ایٹمی ہتھیاروں کے حصول کی کوشش جاری رکھےگا۔

سعودی سفیر نے کہا کہ امید ہے کہ امریکی صدر اوبامہ ایران کے ساتھ مضبوط توافق کریں گے لیکن اگر کسی توافق تک نہ پہنچ سکے تو سعودی عرب ایٹمی ہتھیاروں کے حصول کی تلاش جاری رکھےگا۔

سعودی سفیر نے اخبار ٹیلیگراف کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران پورے خطے بلکہ اسرائیل کے لئے بھی خطرہ ہے اگر ایران کے ایٹمی پروگرام کو روکنے کی کوش ناکام ہوگئی تو ریاض ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کے لئے تیار ہے ۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے فروغ میں 60 فیصد مالی تعاون اس شرط پر فراہم کررہا ہے تاکہ ایک اشارے پر پاکستانی حکومت سے ایٹمی ہتھیار خرید سکے۔سعودی عرب اگر چاہیے تو وہ دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت بن سکتا ہے۔سعودی عرب فوجی بجث کے لحاظ سے دنیا کےچوتھے نمبر پر ہے۔

News ID 1855694

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha