مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ جنرل محمد علی جعفری نے سپاہ کےعلمی اور تحقیقی سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہمارے دشمنوں اور سرفہرست امریکہ نےاسلامی جمہوری نظام، ایرانی قوم اور انقلاب اسلامی کی طاقت کو تسلیم کرلیا ہے آل سعود یمنی عوام پر ظلم و ستم کرکے روزبروز زوال کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اسلامی نظام عالمی اور جہانی نظام ہے اور یہ کسی خاص ملک اور خطے سے مخصوص نہیں ہے آج اسلامی جمہوریہ ایران ، اسلامی نظام اور ایرانی قوم کے دشمنوں نے ایران کی طاقت اور قدرت کو باور کرلیا ہے اور انقلاب اسلامی اقتدار کے ساتھ اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے۔
جنرل جعفری نے یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے یمنی عوام پر بھیانک جرائم اور ظلم و ستم کا ارتکاب کرکے اسرائیل کا چہرہ سفید کردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب نے یمنی عوام پر ظلم و ستم میں اسرائیل کا غزہ پر حملے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب اسرائيل کے نقش قدم پر چل رہا ہے اور اسلام و مسلمانوں کی پشت میں خنجر گھونپ رہا ہے۔جنرل جعفری نے کہا کہ اللہ تعالی مظلوم پر ظالم کے ظلم کو برداشت نہیں کرتا اور یمنی عوام کا انتقام لینے والا اللہ ہے آل سعود کا انجام بہت برا ہوگا اور ان کا زوال قریب ہے اور آل سعود کو دنیا کی کوئی طاقت اللہ تعالی کے قہر اور غضب سے نہیں بچا پائے گی۔
آپ کا تبصرہ