مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد نے سویڈن کے ایک اخباراکپریس کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر میں دہشت گردی وہابی نظریہ کی بنیاد پر فروغ پا رہی ہے۔ بشار اسد نے کہا کہ بعض مغربی ممالک کا ان دہشت گردوں کے پیچھے ہاتھ ہے۔
بشار اسد نے کہا کہ قطر، ترکی، اور سعودی عرب دہشت گردوں کی حمایت کررہے ہیں لیکن ترکی، قطر اور سعودی عرب بھی مستقل ممالک نہیں ہیں وہ بھی کسی دوسرے ملک سے حکم حاصل کررہے ہیں۔ بشار اسد نے کہا کہ امریکہ اور بعض عرب ممالک دہشت گردی کو سیاسی حربے کے طور پر استعمال کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردی وہابی نظریہ پر استوار ہے اور وہابیوں کی عالم اسلام میں کوئی حیثیت اور وقعت نہیں ہے وہابی در حقیقت سعودی عرب کے کرائے کے دہشت گرد ہیں۔
آپ کا تبصرہ