7 مارچ، 2015، 12:05 PM

عراق

داعش نے موصل کی تاریخی مسجد کو شہید کردیا/تکریت کا الدور ایئرپورٹ آزاد

داعش نے موصل کی تاریخی مسجد کو شہید کردیا/تکریت کا الدور ایئرپورٹ آزاد

مہر نیوز/7 مارچ/ 2015 ء : عراق و شام میں سرگرم سعودی حمایت یافتہ سلفی وہابی دہشت گردوں نے عراق کے شہر موصل کی تاریخی مسجد کو شہید کردیا ہے عراقی فورسز نے تکریت کے الدور ایئر پورٹ کو آزاد کرالیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق و شام میں سرگرم سعودی حمایت یافتہ سلفی وہابی دہشت گردوں نے عراق کے شہر موصل کی تاریخی مسجد کو شہید کردیا ہے۔ یہ تاریخی مسجد عثمانی دور سے متعلق تھی۔ ادھر عراقی فورسز نے الدور ایئر پورٹ کو آزاد کرالیا ہے۔ داعش نے عراق و شام میں انبیاء کرام، صحابہ عظام، اولیاء عظام کے کئی روضوں کو بھی شہید کردیا اور اس کے ساتھ عراق و شام کے تاریخی نوادرات کو بھی نابود کررہے ہیں۔

News ID 1851241

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha