مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ آج سہ پہر کو بغداد میں عراقی وزیر خارجہ اور دیگر عراقی حکام کے ساتھ ملاقات کریں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ ایک روزہ عراقی دورے کے دوران عراقی وزیر خارجہ ابراہیم جعفری، وزیر اعظم حیدرالعبادی اور عراقی وزیر داخلہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ ویزا پالیسی ختم کرنے کے ایک معاہدے پر بھی دستخط کریں گے۔
آپ کا تبصرہ