مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے کینیا میں دہشت گردانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ترجمان نے دہشت گردانہ حملوں کو اسلامی اور انسانی اصولوں کے خلاف قراردیتے ہوئے کہا کہ کنیا کے عوام کو باہمی اتحاد کے ساتھ دہشت گردانہ حملوں کا مقابلہ کرنا چاہیے ترجمان نے جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔
مہر نیوز/7 دسمبر/ 2014 ء : اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کینیا میں دہشت گردانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
News ID 1845751
آپ کا تبصرہ