مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کسی بھی آزاد ریاست کی اولین ترجیح اپنی خودمختاری ہوتی ہے اور پاکستان کے پاس جدید ترین دفاعی نظام موجود ہے۔ کراچی میں دفاعی ساز و سامان سے متعلق 8ویں بین الاقوامی نمائش ’’آئیڈیاز 2014 ‘‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کسی بھی آزاد ریاست کی اولین ترجیح اپنی خودمختاری ہوتی ہے۔ ہر ریاست کو اپنی سلامتی اور بقا کے لئے کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لئے ہر دم تیار رہنا ہوتا ہے۔ اپنے جغریافیائی محل و وقوع کی بدولت پاکستان کو اپنی خودمختاری کے لئے بیشتر ممالک سے زائد چیلنجز کا سامنا ہے۔ پاکستانی وزیراعظم نے کہا کہ آج پاکستان بجا طور پر جدید ترین دفاعی صلاحیت کا حامل ملک ہونے کا دعوی کرسکتا ہے کیونکہ ہمارے پاس جدید ترین دفاعی نظام موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج قبائلی علاقوں میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مصروف ہے، پاکستان سے دہشت گردی سمیت تمام مسائل کا خاتمہ کریں گے۔
مہر نیوز/1 دسمبر/ 2014 ء : پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کسی بھی آزاد ریاست کی اولین ترجیح اپنی خودمختاری ہوتی ہے اور پاکستان کے پاس جدید ترین دفاعی نظام موجود ہے۔
News ID 1845408
آپ کا تبصرہ