17 نومبر، 2014، 8:27 AM

روس و ایران

روسی ڈوما کے سربراہ تہران پہنچ گئے ہیں

روسی ڈوما کے سربراہ تہران پہنچ گئے ہیں

مہر نیوز/17 نومبر/2014 : ایران کے ڈپٹی اسپیکر ابو ترابی فرد اور پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ بروجردی نے مہر آباد ایئرپورٹ پر روسی ڈوما کے سربراہ کا استقبال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی ڈوما کے سربراہ سرگئی نارشکین ایرانی حکام کے ساتھ ملاقات کے لئے تہران پہنچ گئے ہیں ایران کے ڈپٹی اسپیکر ابو ترابی فرد اور پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خآرجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی  نے مہر آباد ایئرپورٹ پر روسی ڈوما کے سربراہ کا استقبال کیا۔ روسی ڈوما کے سربراہ ایرانی حکام کے ساتھ باہمی تعلقات اور علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ روسی ڈوما کے سربراہ آج ایران کی قومی اسمبلی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی کے ساتھ بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

News ID 1844516

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha