مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان سے ایک بار پھر طالبان دہشت گردوں نے پاکستانی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا تاہم سیکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے 11 حملہ آور طالبان کو ہلاک کردیاہےجب کہ حملے میں 3 ایف سی اہلکار بھی جاں بحق ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آج علیٰ الصبح افغانستان سے آنے والے طالبان دہشت گردوں کی جانب سے شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام کی چوکی ڈنڈی کچ پر حملہ کیا گیا تاہم پاکستانی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے 11 طالبان حملہ آوروں کو ہلاک کردیا جن میں سے 3 دہشت گردوں کی لاشیں فورسز نے اپنے قبضے میں لے لیں جب کہ اس دوران ایک دہشت گرد کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔ دہشت گردوں کی جانب سے چوکی پر اچانک حملے کےنتیجے میں ایف سی کے 3 جوان بھی جاں بحق ہوگئے ہیں۔
پاک ، افغان سرحد
افغانستان سے پاکستانی چیک پوسٹ پر حملہ کرنے والے 11 دہشت گرد ہلاک
مہر نیوز/16 ستمبر/ 2014 ء :افغانستان سے ایک بار پھر طالبان دہشت گردوں نے پاکستانی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا تاہم سیکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے 11 حملہ آور طالبان کو ہلاک کردیاہےجب کہ حملے میں 3 ایف سی اہلکار بھی جاں بحق ہوگئے۔
News ID 1840725
آپ کا تبصرہ