18 جولائی، 2014، 8:24 PM

لاریجانی

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کی فلسطینی رہنماؤں سے گفتگو

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کی فلسطینی رہنماؤں سے گفتگو

مہر نیوز/18 جولائی/ 2014ء:اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے فلسطینی تنظیموں حماس اور جہاد اسلامی کے رہنماؤں خالد مشعل اور رمضان عبد اللہ کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی اور غزہ کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے فلسطینی تنظیموں حماس اور جہاد اسلامی کے رہنماؤں خالد مشعل اور رمضان عبد اللہ کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے اور غزہ کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔لاریجانی نے اس گفتگو میں کہا کہ ایرانی حکومت اور عوام فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں اور ایران اپنی تمام توانائیوں کو فلسطینی عوام کی حمایت میں بروی کار لا رہا ہے۔ لاریجانی نے کہا کہ غاصب اسرائیلی حکومت پر فلسطینیوں کی کامیابی اور فتح یقینی ہے۔

اس گفتگو میں خالد مشعل اور رمضان عبد اللہ نے ایران کی بے دریغ اور بے لوث حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے غزہ کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔

News ID 1838399

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha