17 جولائی، 2014، 10:13 PM

امریکہ اور یورپی یونین نے روس پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کردیں

امریکہ اور یورپی یونین نے روس پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کردیں

مہر نیوز/17 جولائی / 2014 ء :امریکہ نے یوکرین کے معاملے پر روس کے خلاف پابندیوں میں اضافہ کرتے ہوئے اس کے بڑے بینکوں، دفاع اور توانائی کی کمپنیوں کو پابندیوں کا نشانہ بنایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے یوکرین کے معاملے پر روس کے خلاف پابندیوں میں اضافہ کرتے ہوئے اس کے بڑے بینکوں، دفاع اور توانائی کی کمپنیوں کو پابندیوں کا نشانہ بنایا ہے۔جن کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی گئی ہے ان میں گیز پروم بینک اور رومنیفٹ شامل ہیں۔ امریکی صدر براک اوباما کا کہنا تھا کہ یہ پابندیاں اس لیے عائد کی گئی ہیں کہ روس نے یوکرین میں جاری بحران کو کم کرنے کے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا۔ ادھر یورپی یونین نے روس پر پابندیاں مزید سخت کردی ہیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق یورپی بینکوں کی جانب سے روس میں نئی سرمایہ کاری معطل کردی گئی ہے۔ نئی پابندیوں کے تحت یورپین انوسٹمنٹ بینک اور بینک آف ری کنسٹرکشن اینڈ ڈویلپمنٹ رو س میں نئی سرمایہ کاری نہیں کرسکیں گے۔ روس نے امریکی پابندیوں کو اشتعال انگیزاور ناقابل قبول قرار دیا ہے۔ روسی نائب وزیر خارجہ نے اپنے ردعمل میں کہا کہ امریکی پابندیوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

News ID 1838372

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha