مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہ نے کہا ہے کہ امریکہ عراق میں فوجی کارروائی کے لئے اپنے فوجی دستے نہیں بھیجے گا تاہم عراقی افواج کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔
اطلاعات کے مطابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں عراقی سیاسی قیادت کو فرقہ وارانہ اختلافات کو بھلا کر مشکلات سے نمٹنے کے لئے پالیسی بنانی چاہیے، عراقی مستقبل کے لئے ضروری ہے کہ مقامی سیاسی رہنما پالیسی تشکیل دیں تاہم امریکہ سفارتی کوششیں جاری رکھتے ہوئے عراقی افواج کے ساتھ انٹیلی جنس تعاون جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مخالف دہشت گرد تنظیم داعش عراقی عوام اور خطے کے امن کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے جبکہ دہشت گردوں کی جانب سے کارروائیاں خطے میں امریکی مفادات کو بھی نقصان پہنچا سکتی ہیں۔
آپ کا تبصرہ