8 جون، 2014، 1:09 AM

سید عباس عراقچی

ایران اور گروپ 1+5 کے نائب وزراء خارجہ کی اس ہفتہ ملاقات

ایران اور گروپ 1+5 کے نائب وزراء خارجہ کی اس ہفتہ ملاقات

مہر نیوز/ 8 جون / 2014 ء : اسلامی جمہوریہ ایران کی مذارکاتی ٹیم کے اعلی رکن نے اعلان کیا ہے کہ رواں ہفتہ اسلامی جمہوریہ ایران اور گروپ 1+5 کے نائب وزراء خارجہ کی باہمی ملاقات ہوگي۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کی  ایٹمی مذاکراتی ٹیم کے اعلی رکن سید عباس عراقچی نے اعلان کیا ہے کہ رواں ہفتہ اسلامی جمہوریہ ایران اور گروپ 1+5 کے نائب وزراء خارجہ کے درمیان ملاقات ہوگي۔ انھوں نے کہا کہ مذاکرات کے اگلے مرحلے سے پہلے گروپ 1+5 اور ایران کے نائب وزراء خارجہ کی سطح پر مذاکرات ہوں گے  انھوں نے کہا کہ مذاکرات کی جگہ اور وقت کا بعد میں اعلان کیا جائے گا ، ذرائع کے مطابق ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور 18 جون کو ہوگا۔

News ID 1836867

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha