مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی سکیورٹی دستوں نے صوبہ الانبار سے داعش دہشت گرد تنظیم کے ایک اہم کمانڈر کو گرفتارکرلیا ہے۔
ادھر صوبہ بابل میں بھی سکیورٹی دستوں نے سلفی وہابی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے درجنوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ عراقی حکام نے صوبہ الانبار سے داعش دہشت گرد تنظیم کے اہم کمانڈر احمد نزال دلیمان کو گرفتار کرلیا ہےجبکہ دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
آپ کا تبصرہ